Wed - 2018 Oct. 17
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 86404
Published : 1/11/2015 17:30

روسی صدر کے نام، ایران کے صدر کا تعزیتی پیغام

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے روس کے صدر کو طیارہ سانحے میں ہونے والی ہلاکتوں پر تعزیت پیش کی ہے۔

ایران کے صدر حسن روحانی نے سنیچر کی رات روسی صدر ولادیمیر پوتن کے نام تعزیتی پیغام میں اس ملک کے مسافر بردار طیارے کو پیش آنے والے سانحے اور مسافروں کی ہلاکت پر روسی حکومت اور قوم کو تعزیت پیش کی اور ہمدردی کا اظہار کیا-

ولادیمیر پوتن کے نام ڈاکٹر حسن روحانی کے پیغام میں آیا ہے کہ روسی ایئرلائن کے مسافر بردار طیارے کا سانحے کا شکار ہونا اور اس میں سوار مسافروں کی ہلاکت باعث رنج و افسوس ہے-

درایں اثنا اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان مرضیہ افخم نے بھی سنیچر کی رات، مصر میں روس کے مسافر بردار طیارے کو پیش آنے والے حادثے پر گہرے رنج و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس دلخراش واقعے پر روسی حکومت ، عوام اور مرنے والوں کے لواحقین کو تعزیت پیش کی ہے-

واضح رہے کہ روسی ایئرلائن کا طیارہ اے 321 سنیچر کو صبح پانچ بج کر اکیاون منٹ پر مصر کے شرم الشیخ ایئرپورٹ سے روس کے سن پیٹرز برگ کی جانب روانہ ہوا تھا لیکن یہ طیارہ تیئس منٹ بعد ریڈار سے غائب ہوگیا-

اطلاعات کے مطابق طیارے میں سوار تمام دو سو چوبیس افراد ہلاک ہوگئے ہیں- طیارے کے ٹکڑے صوبہ سینا کے شہر الحسنہ کے قریب ملے ہیں- 


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Oct. 17