Sunday - 2018 مئی 27
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 86406
Published : 1/11/2015 17:33

پاکستان میں بلدیاتی انتخابات میں مسلم لیگ نون اور پیپلز پارٹی کی کامیابی

پاکستان کے صوبہ پنجاب اور سندھ کے بلدیاتی انتخابات میں دونوں صوبوں میں قائم حکمران جماعتوں نے کامیابی حاصل کی ہے۔

صوبہ سندھ کے آٹھ اور پنجاب کے بارہ اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق پنجاب میں مسلم لیگ ن اور سندھ میں پیپلز پارٹی سب سے آگے ہے-
صوبہ پنجاب کی دو ہزار چھ سو چھیانوے نشستوں میں سے ایک ہزار آٹھ سو چورانوے نشستوں کےغیرسرکاری نتائج موصول ہوچکے ہیں جن کے مطابق پنجاب میں مسلم لیگ نواز نے تحریک انصاف کو بھاری شکست سے دوچار کیا ہے اور نون لیگ آٹھ سو اکہتر نشستیں حاصل کرکے سب سے آگے ہے جبکہ پنجاب میں سات سو اکتالیس آزاد امیدوار کامیاب ہوئے ہیں۔ تحریک انصاف ، ایک سو بانوے نشستیں حاصل کرکے تیسرے مقام پر ہے۔ اس صوبے میں پیپلز پارٹی کو صرف تینتیس نشستیں ملی ہیں -

پنجاب میں ق لیگ کو تینتیس ، جماعت اسلامی کو دو اور عوامی تحریک کو دو نشستیں ہی مل سکی ہیں جبکہ دیگر سیاسی جماعتیں اٹھارہ نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب رہیں ۔
دوسری جانب صوبہ سندھ کی ایک ہزارستر نشستوں میں سے سات سو ستر کے غیر سرکاری نتائج موصول ہوچکے ہیں جن میں پیپلزپارٹی نے پانچ سو چونسٹھ نشستیں حاصل کرلی ہیں جبکہ مسلم لیگ فنکشنل نے اکاون نشستیں حاصل کیں۔ سندھ میں ایک سو تیس آزاد امیدوار بھی کامیاب ہوئے ہیں۔
صوبہ سندھ میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے دوران خیرپور میں انتخابی مخالفین میں تصادم کے نتیجے میں گیارہ افراد ہلاک ہو گئے۔ اس کے علاوہ سکھر، گھوٹکی، جیکب آباد، کشمور، قمبر شہداد کوٹ، لاڑکانہ اور شکارپور میں بھی انتخابی عمل کے دوران پولنگ اسٹیشنوں کے باہر ہونے والے جھگڑوں اور تصادم میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Sunday - 2018 مئی 27