Monday - 2018 مئی 28
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 86409
Published : 1/11/2015 17:40

امریکہ سعودی عرب کا سب سے بڑا حامی ہے، سعودی وزیر خارجہ

سعودی وزیرخارجہ نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ سعودی عرب کے لئے امریکی حمایت غیر معمولی حدتک بڑھ گئی ہے۔

سعودی وزیرخارجہ عادل الجبیر نے اس بات پر زوردیتے ہوئے کہ ریاض کے لئے واشنگٹن کی حمایت میں بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے کہا کہ امریکا نے یمن پر حملے میں سعودی عرب کی بڑے پیمانے پر فوجی اور لاجسٹیک حمایت کی ہے اور پچھلے چند مہینے میں اس کی حمایت غیرمعمولی حدتک بڑھ گئی ہے -

سعودی وزیرخارجہ نے اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ سعودی حکام ہمیشہ امریکی حکام سے صلاح ومشورہ کرتے رہتے ہیں کہاکہ علاقے میں امریکی فوجیوں کی تعداد اس وقت ہر دور سے زیادہ ہے -

سعودی وزیرخارجہ نے دعوی کیا کہ امریکا نے خلیج فارس کے علاقے کی سیکورٹی کویقینی بنانے کا بھی وعدہ کیا ہے - امریکا کے ذریعے خلیج فارس کی سیکورٹی کو یقینی بنانے کی سعودی وزیرخارجہ نے یہ بات ایک ایسے وقت کی ہے جب ماہرین کا کہنا ہےکہ علاقے میں بحران اور عدم استحکام کا سبب امریکا کی فوجی موجودگی ہے -


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 مئی 28