Sunday - 2018 مئی 27
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 86512
Published : 3/11/2015 12:57

اسٹوڈنٹس آج رہبر انقلاب اسلامی سے ملاقات کریں گے

عالمی سامراج سے مقابلے کے قومی دن تیرہ آبان کی مناسبت سے اسٹوڈنٹس آج رہبر انقلاب اسلامی سے ملاقات کریں گے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق ایران کے طلبا و طالبات کی اسلامی انجمنوں کی یونین کے سیکریٹری جنرل حامد علامتی نے کہا ہے کہ آج اسکولوں ، کالجوں اور یونیورسٹیوں کے طلبا و طالبات عالمی سامراج سے مقابلے کے قومی دن تیرہ آبان کی مناسبت سے رہبر انقلاب اسلامی سے ملاقات کریں گے۔

حامد علامتی کا مزید کہنا تھا کہ ہر سال تیرہ آبان کو طلبا و طالبات کو رہبر انقلاب اسلامی سے ملاقات کرنے اور آپ سے ہدایات حاصل کرنے کا شرف حاصل ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ اسلامی انقلاب کی کامیابی کو ابھی ایک سال بھی مکمل نہیں ہوا تھا کہ ایران کے انقلابی جوان تیرہ آبان سنہ تیرہ سو اٹھاون ہجری شمسی مطابق چار نومبر سنہ انیس سو اناسی کو تہران میں واقع امریکہ کے سفارت خانے پر کہ جو امریکی جاسوسی اڈے میں تبدیل ہو چکا تھا ، قبضہ کر کے امریکہ کی ایران کے داخلی امور میں مداخلت اور ایران کے ساتھ اس کی دشمنی کے خفیہ گوشے منظر عام پر لے آئے تھے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Sunday - 2018 مئی 27