Saturday - 2018 Oct. 20
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 86515
Published : 3/11/2015 13:2

ترکی میں انتخابات کے کامیاب انعقاد کی مبارک باد

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان مرضیہ افخم نے ترکی میں پارلیمانی انتخابات کے کامیاب انعقاد کی مبارک باد پیش کی ہے۔

وزارت خارجہ کے پریس آفس کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان مرضیہ افخم نے ترکی کی حکومت اور قوم کو پارلیمانی انتخابات کے کامیاب انعقاد کی مبارک باد پیش کی ہے۔ترکی کے پارلیمانی انتخابات میں بڑی تعداد میں ووٹروں نے شرکت کی۔

مرضیہ افخم نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ نئی حکومت کی تشکیل کے بعد تمام شعبوں میں ایران اور ترکی کے تعلقات میں ماضی کی نسبت زیادہ توسیع آئے گی۔

ترکی کے عوام نے گزشتہ پانچ مہینوں کے دوران اتوار یکم نومبر کے دن دوسری مرتبہ پارلیمانی انتخابات میں شرکت کی اور ابتدائی نتائج کے مطابق حکمران جماعت جسٹس اینڈ ڈیویلپمنٹ پارٹی نے پارلیمان کی کل پانچ سو پچاس نشستوں میں سے تین سو پندرہ نشستیں حاصل کر لی ہیں۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Saturday - 2018 Oct. 20