Monday - 2018 مئی 28
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 86520
Published : 3/11/2015 13:7

غرب اردن میں اسرائیل کے خلاف مظاہرے

فلسطینی باشندوں نے غرب اردن میں ایک مظاہرہ کرکے فلسطینیوں کے خلاف صیہونی حکومت کےجرائم کی مذمت کی۔

غرب اردن کے شہر جنین کے فلسطینی عوام نے پیرکو الجملہ چیک پوسٹ پر صیہونی فوجیوں کے ہاتھوں ایک فلسطینی نوجوان احمد ابوالرب کی شہادت کی خبرسامنے آنے کے بعد سڑکوں پرنکل کرمظاہرہ کیا اور صیہونی حکومت کے وحشیانہ اقدامات کی سخت الفاظ میں مذمت کی -


مظاہرے میں شریک فلسطینی شہری صیہونی حکومت کے خلاف نعرے لگارہے تھے - مظاہرے میں شریک فلسطینیوں نے صیہونی جرائم کی مذمت کرتے ہوئے فلسطینی علاقوں میں صیہونی فوجیوں کے ہاتھوں فلسطینیوں کی شہادت کا انتقام لینے کا عزم ظاہر کیا -


مظاہرے کے شرکا مطالبہ کررہے تھے کہ صیہونی حکام پر مقدمہ چلایا جائے - فلسطینی مظاہرین نےصیہونی حکومت کے خلاف جدوجہد اور تیزکرنے کے عزم کا بھی اعلان کیا۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 مئی 28