Monday - 2018 مئی 28
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 86523
Published : 3/11/2015 13:9

دہشت گردوں کے خلاف شامی فوج کی کامیاب کارروائیاں

شام کے مختلف علاقوں میں دہشت گردوں کے خلاف فوج اور عوامی رضاکارفورس کا آپریشن جاری ہے۔

موصولہ خبروں کے مطابق شام کی فضائیہ کے طیاروں نے پالمیرا کے علاقے حقل جزل میں داعش کے ٹھکانوں پرشدید بمباری کی جس میں دسیوں دہشت گرد ہلاک ہوگئے - شامی فوج اورعوامی رضاکارفورس نے مغربی صوبے حماہ میں بھی دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملہ کرکے کم سے کم تیرہ دہشت گردوں کو ہلاک اور متعدد دیگر کو زخمی کردیا -


شام کے ایک فوجی ذریعے نے بتایا کہ لاذقیہ کے شمال میں کوہ غمام اور اس کے قریبی گاؤں پر بھی فوج کا کنٹرول ہوگیا ہے- جبہتہ النصرہ کے دہشت گرد عناصر اس پہاڑی علاقے کو لاذقیہ شہرپر گولہ باری کرنے کےلئے استعمال کرتے تھے -


ادھر جنوبی صوبے درعا میں بھی فوج اورعوامی رضاکارفورس نے دہشت گردوں پر کاری ضرب لگاتے ہوئے اس علاقے میں دہشت گردوں کے لئے رسد رسانی کے راستے کو کاٹ دیا ہے -


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 مئی 28