Wed - 2018 مئی 23
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 86537
Published : 3/11/2015 15:5

امریکی فوجی دستہ شام میں داعش کا مقابلہ کرے گا، جان کیری کا دعوی

امریکی وزیر خارجہ نے دعوی کیا ہے کہ جو خصوصی فوجی دستہ، شام بھیجا جارہا ہے وہ صرف داعش سے مقابلہ کرے گا۔

امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے سنیچر کو بیشکک میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ صدر باراک اوباما بقول ان کے ایسی پالیسی اختیار کرنے کی کوشش کرتے ہیں جس کے ذریعے داعش کو ختم کیا جاسکے۔ انھوں نے دعوی کیا کہ امریکی فوج کا خصوصی دستہ جو پہلی بار شام بھیجا جارہا ہے، وہ شام میں خانہ جنگی شروع کرانے کا ارادہ نہیں رکھتا۔

جان کیری نے دعوی کیا کہ امریکا کے اس اقدام کا مقصد صرف داعش کو ختم کرنا ہے۔ انھوں نے کہا کہ امریکا کا یہ خصوصی فوجی دستہ بشار اسد سے جنگ کے لئے نہیں بھیجا جارہا ہے۔

یا درہے کہ امریکی صدر نے جمعے کو شام میں فوج کا خصوصی دستہ بھیجنے کا فرمان صادر کردیا ہے۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ امریکا اور اس کے اتحادیوں نے اب تک شام یا عراق میں داعش کے خلاف کوئی موثر کارروائی انجام نہیں دی ہے جبکہ امریکا کی قیادت میں داعش مخالف نام نہاد اتحاد کو قائم ہوئے ایک سال سے زائد کا عرصہ ہورہا ہے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 مئی 23