Saturday - 2018 August 18
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 86538
Published : 3/11/2015 15:18

چاڈ میں فوج اور بوکو حرام کے درمیان لڑائی، ستائیس ہلاک

افریقی ملک چاڈ میں فوج اور بوکوحرام کے دہشت گرد عناصر کے درمیان ہونے والی لڑائی میں ستائیس افراد ہلاک ہوگئے ہیں- خبروں میں بتایا گیاہے کہ اس لڑائی میں مجموعی طور پرستائیس افراد ہلاک ہوئے ہیں جن میں گیارہ عام شہری بھی شامل ہیں -

چاڈ کی حکومت نے اعلان کیاہے کہ فوج نے بوکوحرام کے دہشت گردوں سے لڑائی میں چودہ دہشت گردوں کو ہلاک کردیا اور بھاری مقدار میں ان کے ہتھیار بھی ضبط کرلئے ہیں-

چاڈ کی فوج کا کہنا ہے کہ بوکوحرام کے مسلح دہشت گردوں نے چاڈ جھیل کے قریب ایک گاؤں پر حملہ کرکے دوفوجی اہلکاروں اور گیارہ عام شہریوں کو ہلاک کردیا تھا جس کے جواب میں فوج نے بوکوحرام کے چودہ دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتاردیا -

بوکوحرام کے دہشت گردوں نے پچھلے ہفتے نیجر میں بھی عام شہریوں پر حملہ کرکے چودہ افراد کو ہلاک کردیا تھا -

یہ حملہ نیجر کے سرحدی علاقے میں کیا گیا تھا جس کے دوران دہشت گردوں نے گاؤں والوں کے مال و اسباب لوٹ کران کے گھروں کو بھی آگ لگادی تھی -


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Saturday - 2018 August 18