Wed - 2018 مئی 23
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 86548
Published : 3/11/2015 18:40

جنوبی یمن میں ریڈیو اور ٹیلی ویژن کی عمارت پر دہشت گردوں کا حملہ

جنوبی یمن میں عدن کے ریڈیو اور ٹیلی ویژن کی عمارت پر دہشت گردوں نے حملہ کیا ہے۔
یمن کے المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلح افراد نے اتوار کی رات عدن کے ریڈیو اور ٹیلی ویژن کی عمارت پر حملہ کیا اور عمارت کو تباہ کرنے کے علاوہ اس کے وسائل وآلات لوٹ لئے- 

دہشت گردوں نے عدن کے ریڈیو اور ٹیلی ویژن کی عمارت کو لوٹنے اور تباہ کرنے کے بعد اس شہر کے کئی تاریخی علاقوں کو بھی تباہ کر دیا۔ اتوار کے روز بھی یمن کے جنوبی صوبے اب میں ایک دہشت گردانہ بم دھماکے میں دو عام شہری جاں بحق اور پانچ زخمی ہو گئے۔ 

واضح رہے کہ چھبیس مارچ سے سعودی عرب نے اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر یمن پر حملوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے جبکہ داعش اور القاعدہ کے دہشت گرد بھی یمن میں عوام کے خلاف دہشت گردی کا بازار گرم کیے ہوئے ہیں اور ہر روز دہشت گردانہ کارروائیاں انجام دیتے رہتے ہیں۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 مئی 23