Saturday - 2018 August 18
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 86553
Published : 3/11/2015 18:55

شیخ نمر کی حمایت میں بحرینیوں کے مظاہرے

بحرین کے عوام نے سعودی عرب کے سرکردہ شیعہ عالم دین اور سیاسی و مذہبی رہنما آیت اللہ نمر باقر النمر کی حمایت میں مظاہرے کئے ہیں۔ ہمارے نمائندے کے مطابق بحرین کے عوام اتوار کی شام دارالحکومت منامہ کے علاقے بلادالقدیم اور معامیر کی سڑکوں پر اتر آئے اور انہوں نے سعودی حکومت کے خلاف زبردست نعرے لگائے۔ 

مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں آیت اللہ نمرباقر النمر کی تصاویر بھی اٹھار رکھی تھیں اور وہ ان کی سزائے موت کا فیصلہ منسوخ کرنے کا مطالبہ کر رہے تھے۔ مظاہرین نے آل سعود کو خبردار کیا کہ اگر اس نے آیت اللہ نمر باقرالنمر کی سزائے موت کے فیصلے پر عملدرآمد کیا تو اس کے سنگین نتائج بھگتنا پڑیں گے۔

ایسے ہی مظاہرے بحرین کے شمالی اور مرکزی علاقوں میں بھی کئے گئے۔ عینی شاہدین کے مطابق بحرین کی شاہی حکومت کے سیکورٹی اہلکاروں نے جنہیں سعودی فوجیوں کی حمایت حاصل تھی پرامن مظاہرین کو تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں متعدد مظاہرین زخمی ہوگئے۔

ایک اور اطلاع کے مطابق بحرین کے عوام نے اتوار کی شام اس مسجد کے مقام پر نماز جماعت ادا کی جسے بحرین کی شاہی حکومت نے مذہبی تعصباب کی پالیسی کے تحت شہید کردیا تھا۔ ملک میں جمہوری تحریک کو کچلنے کے لئے بحرین کی شاہی حکومت نے ملک کی اکثریتی شیعہ آبادی کی مسجدوں کو شہید کر نا شروع کردیا ہے۔

بحرین کی آل خلیفہ حکومت اب تک سیکڑوں مساجد اور امام بارگاہوں کو منہدم کرچکی ہے۔ بحرین میں فروری دوہزار گیارہ سے عوامی تحریک جاری ہے اور اس ملک کے عوام جمہوریت کے قیام، مذہبی تعصبات کے خاتمے اور تمام شہریوں کو مساوی حقوق دیئے جانے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Saturday - 2018 August 18