Monday - 2018 مئی 28
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 86614
Published : 4/11/2015 17:15

دہشت گردوں کےخلاف شامی فوج کے حملے جاری

شام میں دہشت گردوں کے خلاف فوج اور عوامی رضاکاروں کا آپریشن کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔
پریس ٹی وی کے مطابق شام کی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے دستوں نے حلب کے مزید آٹھ علاقے دہشت گردوں سے آزاد کرالئے ہیں۔

اس رپورٹ کے مطابق صوبہ حلب میں جن اہم علاقوں کو داعش اوردیگر دہشت گرد گروہوں کے قبضے سے واپس لیا گیا ہے ان میں جمائیما، حدیدہ اور مریمین کے علاقے شامل ہیں۔

شام کے ایک فوجی کمانڈر نے بتایا ہے کہ ہم نے اپنی پیش قدمی جاری رکھتے ہوئے اہم علاقے دہشت گردوں سے واپس لئے ہیں اور اسی کے ساتھ چھے علاقوں کو جو دہشت گردوں کے حملوں کی زد پر تھے، ان سے پوری طرح محفوظ بنادیئے ہیں ۔ انھوں نے بتایا کہ دہشت گردوں کو، ان چھے علاقوں سے کافی دور تک پسپا کردیا گیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ شامی حکومت کی درخواست پر تیس ستمبر سے شام میں دہشت گردوں کے مراکز پر روس کے فضائی حملے شروع ہونے کے بعد شام میں دہشت گردوں کے خلاف جنگ نئے مرحلے میں داخل ہوگئی ہے۔ اس مرحلے میں دہشت گردوں کے خلاف شام کی فوج اور عوامی رضاکار دستوں کے آپریشن میں بھی کافی تیزی آگئی ہے ۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 مئی 28