Wed - 2018 Oct. 17
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 86618
Published : 4/11/2015 17:39

طارق فاطمی: پاکستان تمام مسائل پر ہندوستان سے بات چیت کےلئے تیار ہے

پاکستانی وزیرا‏عظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور، طارق فاطمی نے کہا ہے کہ پاکستان تمام متنازعہ اورتصفیہ طلب مسائل پر ہندوستان سے بات چیت کے لئے تیار ہے۔

منگل کو کراچی کونسل برائے خارجہ تعلقات کے تحت ایک سمینار سے خطاب میں طارق فاطمی نےدونوں ملکوں کی سیول سوسائٹی پرزوردیا کہ وہ اپنی ملکی قیادت پر مذاکرات کے لئے دباؤ ڈالیں-

نوازشریف کے معاون خصوصی نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان نے عہدہ سنبھالنے کے بعد نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے موقع پر اپنے ہندوستانی ہم منصب سے ملاقات میں پہل کی تھی- طارق فاطمی نے کہا کہ پاکستان کے وزیراعظم دونوں ملکوں میں خوشگوار تعلقات کے خواہاں ہيں-

اس سمینار میں ہندوستان کے سابق سفارتکار اور سیاستداں منی شنکر ایّر نے کہا کہ پاکستان اورہندوستان کے درمیان انتہائي قریبی انسانی تعلقات ہیں- انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تنازعات کا حل نکلنا ضروری ہے- پاکستان کے سابق خارجہ سیکریٹری شمشاد احمد خان نے بھی کہا کہ پاکستان اور ہندوستان کو مذاکرات نہ کرنے کی موجودہ حالت سے باہرنکلنا ہوگا–


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Oct. 17