Thursday - 2018 August 16
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 86619
Published : 4/11/2015 17:44

پاکستانی فوجی وفد سعودی عرب کے دورے پر

پاکستان کی مسلح افواج کے سربراہ کی قیادت میں ایک فوجی وفد سعودی عرب کے دورے پر ریاض پہنچا ہے۔ اطلاعات کے مطابق پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف اور ان کے ہمراہ وفد نے ریاض پہنچنے کے بعد سعودی عرب کی مسلح افواج کے سربراہ عبدالرحمان بن صالح البنیان سے ملاقات کی۔

سما ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اس ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان فوجی تعلقات، دفاعی تعاون نیز علاقے کی سلامتی سے متعلق امور کا جائزہ لیا گيا۔ جنرل راحیل شریف کی سربراہی میں جانے والا پاکستانی فوجی وفد، سعودی عرب میں دو روز قیام کے دوران دیگر سعودی حکام کے ساتھ بھی ملاقات کرے گا۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 August 16