Sunday - 2018 مئی 27
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 86621
Published : 4/11/2015 17:52

مشترکہ جامع ایکشن پلان سے متعلق رہبر انقلاب اسلامی کی پہلی شرط پوری کر دی گئی

اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ نے کہاہے کہ مشترکہ جامع ایکشن پلان پر عملدرآمد کے لئے فریق مقابل کی جانب سے تحریری ضمانت پر مبنی رہبر انقلاب اسلامی کی پہلی شرط پوری ہوگئی ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے پیر اور منگل کی درمیانی رات ایران کے ٹی وی چینل دو کے ساتھ خصوصی گفتگو کے دوران مشترکہ جامع ایکشن پلان پر عملدرآمد سے متعلق رہبر انقلاب اسلامی کی پہلی شرط پوری کئے جانے کے بارے میں کہا کہ یورپی یونین کے وزرا کی کونسل نے حال ہی میں ایک قانون میں ایران مخالف پابندیوں کے خاتمے کے لئے مطلوبہ ترامیم کی ہیں ۔ اور امریکی صدر نے بھی پابندیوں کے خاتمے کی ایک دستاویز پر دستخط کردیئے ہیں۔

سید عباس عراقچی کا مزید کہنا تھا کہ ایٹمی مذاکرات اور مشترکہ جامع ایکشن پلان تک رسائی ایک اہم کام تھا لیکن اس پر عملدرآمد اس سے بھی زیادہ اہم ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ  ایرانی حکام کو پابندیوں کے خاتمے کے سلسلے میں امریکی اور یورپی حکام کے فرار کے تمام راستوں کو بند کرنے اور ان کے ہر طرح کے فریب اور دھوکے کو ناکام بنانے کی کوشش کرنی چاہئے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Sunday - 2018 مئی 27