Wed - 2018 Oct. 17
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 86626
Published : 4/11/2015 18:8

عراق میں فوج اور عوامی رضاکار فورس کا مشترکہ آپریشن

عراق میں داعش کے خلاف فوج اور عوامی رضاکار فورس کا مشترکہ آپریشن کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔

عراق کی سومریہ نیوز سائٹ کے مطابق الانبار کے ایک اعلی سیکورٹی عہدیدار نے بتایا ہے کہ عراقی فوج کے سولہویں ڈویژن اور عوامی رضاکار دستوں نے منگل کو الانبار میں داعش کے خلاف ایک اور مشترکہ آپریشن شروع کردیا ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق عراقی افواج کے نئے آپریشن میں الانبار کا ایک اہم علاقہ داعش سےآزاد کرالیا گیا ہے ۔ رپورٹ کے مطابق اس آپریشن میں داعش کے سو سے زائد دہشت گردہ ہلاک اور زخمی ہوئے ۔

ایک اور رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شمالی عراق کے علاقے موصل کے مضافات میں داعش کے مراکز پر عراقی افواج کے حملے شروع ہونے کے بعد داعش نے شہر موصل میں اپنے خفیہ ٹھکانے خالی کردیئے ہیں۔ اسی کے ساتھ صوبہ نینوا میں داعش کے مراکز پر فضائی بمباری میں بھی درجنوں دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں ۔



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Oct. 17