Wed - 2018 مئی 23
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 86648
Published : 5/11/2015 10:22

ایران اور چین کے درمیان فوجی تعاون میں توسیع پر تاکید

ایران اور چین کے دفاعی عہدیداروں نے دونوں ملکوں کے درمیان فوجی اور سیکورٹی تعاون بڑھانے پر زور دیا ہے۔
ہمارے نمائند کے مطابق ایرانی فضائیہ کے کمانڈر ایئر مارشل حسن شاہ صفی نے بیجنگ میں چین کے مرکزی فوجی کمیشن کے نائب سربراہ جنرل خو جی لیانگ سے ملاقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

ایرانی فضائیہ کے سربراہ نے اس موقع پر تہران کی ان کوششوں کی جانب اشارہ کیا جو وہ بیجنگ کے ساتھ تعلقات کے فروغ کی غرض سے انجام دے رہا ہے۔ انہوں نے ایران اور چین کی مسلح افواج کے درمیان سمجھوتے کے متن کو حتمی شکل دیئے جانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مشترکہ فضائی مشقوں کے انعقاد سے دونوں ملکوں کی مسلح افواج کو ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھانے کا موقع ملے گا۔

چین کے مرکزی فوجی کمیشن کے نائب سربراہ نے اس موقع پر کہا کہ بیجنگ اور تہران کے درمیان دیگر شعبوں کے ساتھ ساتھ دفاعی شعبوں میں بھی تعلقات تیزی کے ساتھ فروغ پارہے ہیں۔ خو جی لیانگ نے کہا کہ چین اور ایران کی مسلح افواج کے درمیان تعلقات انتہائی اعلی سطح پر پہنچ گئے ہیں اور ہم سمجھتے ہیں کہ ہمارے درمیان تعلقات، نہ صرف دونوں ملکوں، بلکہ پوری دنیا کے امن و استحکام کے لئے سود مند ہیں۔

اس رپورٹ کے مطابق ایرانی فضائیہ کے سربراہ اور چین کے مرکزی فوجی کمیشن کے نائب سربراہ نے، عراق اور شام سمیت خطے کے ملکوں میں قیام امن کی غرض سے ، تین ملکوں ایران، چین اور روس کے درمیان تعاون کے لئے آمادگی کا بھی اعلان کیا۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 مئی 23