Friday - 2018 Oct. 19
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 86653
Published : 5/11/2015 10:43

امریکی جنگی جرائم پر عالمی برداری کی خاموشی شرمناک ہے: ایم ایس ایف کی سربراہ

ڈاکٹروں کی عالمی تنظیم نے افغانستان کے شہر قندوز میں امریکی جنگی جرائم پر عالمی برداری کی خاموشی کو شرمناک قرار دیا ہے۔ ڈاکٹروں کی عالمی تنطیم ایم ایس ایف کی سربراہ جوآن لیو نے کہا ہے کہ قندوز میں ان کی تنطیم کے اسپتال پر امریکی حملے کو جنگی جرم قرار دیا جانا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ دنیا کے چھتر ملکوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ قندوز کے اسپتال پر امریکی حملے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات انجام دیں۔
ڈاکٹروں کی عالمی تنطیم نے یہ اپیل ایسی حالت میں کی ہے جب عالمی برادری نے تاحال اس کے مطالبے پر کوئی توجہ نہیں دی ہے اور اس سانحے پر مسلسل خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ اکتوبر کے مہینے کے آغاز میں امریکہ نے افغانستان کے شہر قندوز میں ڈاکٹروں کی عالمی تنظیم کے اسپتال کو اپنے حملے کا نشانہ بنایا تھا جس میں اس تنظیم کے کارکنوں سمیت چوبیس افراد ہلاک ہوگئے تھے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2018 Oct. 19