Sunday - 2018 مئی 27
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 86655
Published : 5/11/2015 10:47

روس اور ترکی کے صدور نے شام کے بارے میں تبادلۂ خیال کیا

روس اور ترکی کے صدور نے بحران شام کے بارے میں ایک دوسرے سے تبادلہ خیال کیا ہے۔

روسی ایوان صدر یا کریملن سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر ولادیمیر پوتن نے اپنے ترک ہم منصب رجب طیب اردوغان سے ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے۔ بیان کے مطابق صدر پوتین اور رجب طیب اردوغان نے بحران شام کے بارے میں ہونے والے حالیہ ویانا اجلاس کے نتائج کے بارے میں ایک دوسرے سے تبادلہ خیال کیا۔

بیان میں آیا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے بحران شام کے حل کے بارے میں سیاسی صلاح و مشورے اور مذاکرات کا عمل جاری رکھنے پر بھی اپنی آمادگی ظاہر کی ہے، کریملن کے جاری کردہ بیان کے مطابق صدر پوتن اور صدر رجب طیب اردوغان نے آنتالیہ میں ہونے والے گروپ بیس کے اجلاس کے موقع پر دو طرفہ اجلاس بلانے پر بھی اتفاق کیا۔

گروپ بیس کا اجلاس پندرہ اور سولہ نومبر کو ترکی کے شہر آنتالیہ میں ہونے والا ہے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Sunday - 2018 مئی 27