Wed - 2018 Oct. 17
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 86656
Published : 5/11/2015 10:50

شام کے مستقبل کا فیصلہ شامی عوام ہی کرسکتے ہیں، ایرانی وزیر خارجہ

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ شام کے مستقبل اورتقدیر کافیصلہ کرنےکا حق صرف شام کےعوام کوہی حاصل ہے۔

وزیرخارجہ محمد جواد ظریف نے بدھ کو تہران میں شام کے نائب وزیرخارجہ فیصل مقداد سے ملاقات میں کہا کہ شام کے بارے میں اسلامی جمہوریہ ایران کی پالیسی ایک واضح منطقی اور ٹھوس اصول پر استوار ہے- وزیرخارجہ نے کہا کہ ایران کا موقف ہے کہ شام کی تقدیر اورمستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق صرف شام کےعوام کوہی حاصل ہے-

انہوں نے کہا کہ اگرکوئی شام کے بحران کے حل کے بارے میں کچھ کرنا چاہتاہے تو وہ شام کے سیاسی عمل میں صرف مدد اور سہولت پہنچانے تک ہی اپنا رول ادا کرسکتاہے- وزیرخارجہ ڈاکٹرجواد ظریف نے شام سے متعلق ویانا کانفرنس کا ذکرکرتے ہوئےکہاکہ یہ کانفرنس سیاسی حل کی جانب ایک اچھاقدم ہے اورہم نے اپنا موقف اس کانفرنس میں شفاف اور صراحت کے ساتھ بیان کردیا ہے-

وزیرخارجہ جواد ظریف نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران سمجھتا ہے کہ شام کا بحران صرف سیاسی طریقے سے ہی حل ہوسکتاہے اور شام کے عوام پر کسی بھی طرح کا کوئی موقف یا مرضی مسلط کی نہیں کی جاسکتی- شام کے نائب وزیرخارجہ فیصل مقداد نے بھی اس ملاقات میں شام کےعوام اورحکومت کے لئے ایران کی حمایت کا شکریہ ادا اکرتے ہوئے کہاکہ میں رہبرانقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سیدعلی خامنہ ای کے لئے شام کے صدر بشاراسد کا مخلصانہ سلام لے کر آیا ہوں- فیصل مقداد کا کہنا تھا کہ شام کے لئے ایران کی حمایت تاریخ میں سنہرے حروف سے درج ہوجائے گی اور شام کی حکومت اور عوام ہمیشہ ایران کے موقف کے قدرداں رہیں گے۔ 


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Oct. 17