Wed - 2018 Oct. 17
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 86658
Published : 5/11/2015 10:55

سعودی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لئے یمنی جماعتوں کا اتحاد

یمن کی مختلف جماعتوں نے سعودی جارحیت کا مشترکہ طور پر مقابلہ کرنے کے لئے اہم دستاویزات پر دستخط کئے ہیں۔ العالم نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق یمن کی بائیس سیاسی جماعتوں نے دارالحکومت صنعا میں بدھ کے روز ایوان صدارت میں ایسی اہم دستاویزات پر دستخط کئے ہیں جن کی بنیاد پر ان جماعتوں نے سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کی جارحیت کا مشترکہ طور پر مقابلہ کرنے کے اپنے عزم کا اظہار کیا ہے۔ یمن کی سیاسی جماعتوں کی یہ دستاویزات، چھے شقوں پر مشتمل ہیں جن میں یمن پر جاری سعودی اتحاد کی جارحیت کے مقابلے میں تمام گروہوں میں اتحاد اور سعودی جارحیت بند کرانے کے لئے موثر طور پر مشترکہ اقدامات عمل میں لائے جانے کی ضرورت پر تاکید کی گئی ہے۔ یمن کی اعلی انقلابی کمیٹی نے بھی ان دستاویزات پر دستخط کرنے کے بعد تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ یمن پر بیرونی جارحیت اب نئے مرحلے میں داخل ہوگئی ہے اور جارح ممالک، باب المندب کی گذرگاہ پر تسلط جمانے کے لئے صیہونی حکومت کے ساتھ متحد ہو گئے ہیں، ایسی صورت حال میں جارحین کا مقابلہ کرنے کے لئے یمنی گروہوں اور جماعتوں کے درمیان مشترکہ تعاون، خاص اہمیت کا حامل ہے۔ یمن کی سیاسی جماعتوں نے اپنے ملک کے بحران کے حل کے لئے یمنی فریقوں کے درمیان مذاکرات سے متعلق اقوام متحدہ کی کوششوں کا خیر مقدم بھی کیا۔ واضح رہے کہ سعودی عرب کی آل سعود حکومت نے یمن پر اپنا تسلط جمانے کی غرض سے منصور ہادی کو دوبارہ اقتدار میں لانے کے لئے امریکہ اور بعض عرب ملکوں کے ساتھ مل کر چھبّیس مارچ سے اس ملک پر جارحانہ حملے شروع کئے ہیں جن میں اب تک یمن کی بنیادی تنصیبات تباہ ہونے کے علاوہ ہزاروں افراد شہید و زخمی ہو چکے ہیں تاہم یمنی عوام کی استقامت کے نتیجے میں سعودی عرب کی آل سعود حکومت، اب تک اپنا کوئی بھی مقصد حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکی ہے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Oct. 17