Monday - 2018 مئی 28
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 86666
Published : 5/11/2015 16:38

دہشت گردی سے مقابلے پر عراق اور ترکی کی تاکید

عراق اور ترکی کے وزرائےاعظم نے دہشت گردی سے مقابلے پر زور دیا ہے-

عراقی نیوز ایجنسی المسلہ کی رپورٹ کے مطابق عراقی وزیر اعظم حیدرالعبادی نے بدھ کو اپنے ترک ہم منصب احمد داؤد اوغلو کے ساتھ ٹیلیفونی گفتکو میں، ترکی کے پارلیمانی انتخابات میں جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی کی کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا  کہ عراق اور ترکی میں موجود دہشت گرد گروہ، دونوں ملکوں کے مشترکہ دشمن ہیں اور ان سے مقابلے کے لئے مشترکہ اقدامات انجام دینے کی ضرورت ہے-

ترکی کے وزیر اعظم داؤد اوغلو نے بھی دہشت گردی سے مقابلے کے لئے انقرہ کی جانب سے عراق کی حمایت پر زور دیا اور کہا کہ وہ عنقریب ہی عراق کا دورہ کریں گے- انہوں نے اپنے دورہ عراق کا مقصد، اپنے مشترکہ دشمن یعنی دہشت گرد گروہ داعش سے مقابلہ، اور دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات میں توسیع قرار دیا-

ترکی کے وزیر اعظم نے یہ بیان ایسے میں دیا ہے کہ داعش دہشت گرد گروہ، امریکہ اور علاقے کے بعض ملکوں منجملہ سعودی عرب، قطر اور ترکی کی حمایت سے، دوہزار گیارہ سے اب تک علاقے کے ملکوں خاص طور پر شام اور عراق میں ہولناک جرائم انجام دے چکا ہے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 مئی 28