Monday - 2018 Sep 24
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 86919
Published : 9/11/2015 13:58

کراچی میں ایک اور دہشتگرد گرفتار

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں ایک اور خطرناک دہشتگرد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

کراچی سے موصولہ رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے فرید کالونی میں سندھ رینجرز نے کارروائی کرکے ایک ٹارگٹ کلر کو گرفتار کرلیا۔ ملزم کا تعلق کالعدم تنظیم طالبان سے ہے۔

ترجمان سندھ رینجرزکے مطابق گرفتاردہشت گرد کی شناخت سید نور حسین کے نام سے ہوئی ہے، اس کا تعلق سیاسی جماعت اور کالعدم تحریک طالبان سوات گروپ سے ہے۔ دوران تفتیش ملزم نے پولیس اہلکاروں سمیت متعدد افراد کی ٹارگٹ کلنگ کا اعتراف کیا ہے۔ ملزم، اغوا برائے تاوان اور بھتہ خوری میں بھی ملوث ہے۔ ملزم کو مزید تفتیش کے لیے 90 روزہ ریمانڈ پر عدالت نے رینجرزکے حوالے کردیا ہے۔

یاد رہے پاکستان آرمی نے کراچی میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن شروع کررکھا ہے جس میں اب تک متعدد دہشت گرد اور ٹارگٹ کلر ہلاک اور گرفتار ہوچکے ہیں ۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Sep 24