Wed - 2018 August 15
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 86921
Published : 9/11/2015 14:5

صیہونی بربریت جاری، مزید دو فلسطینی شہید

صیہونی فوجیوں نے ایک خاتون سمیت مزید دو فلسطینی کو گولی مار کر شہید کر دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق اتوار کے روز غرب اردن کے شہر نابلس کے جنوب میں واقع زعترہ گزرگا ہ میں ایک فلسطینی نے صیہونیت مخالف کارروائی انجام دی۔ اس کارروائی کے نتیجے میں تین اسرائیلی زخمی ہو گئے جبکہ صیہونیت مخالف کارروائی انجام دینے والے فلسطینی کو صیہونی فوجیوں نے گولی مارکر شہید کر دیا۔

ایک اور اطلاع کے مطابق صیہونی فوجیوں نے ایک فلسطینی خاتون کو بھی اس وقت گولیاں مار دیں جب وہ مغربی کنارے میں صیہونی فوجیوں کی ایک چیک پوسٹ کے قریب سے گزر رہی تھی۔ صیہونی حکومت نے اس خاتون کے بارے میں بھی دعوی کیا ہے کہ وہ چاقو کے ذریعے اسرائیلی فوجیوں پر حملہ کرنا چاہتی تھی۔ 

اس طرح انتفاضہ قدس کے آغاز سے اب تک شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد اکاسی ہو گئی ہے۔ ادھر غاصب صیہونی فوجیوں نے قدس کے مشرق میں واقع ایک صیہونی بستی کے نزدیک ایک فلسطینی نوجوان پر فائرنگ کر کے اس کو گرفتار کر لیا ہے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 August 15