Sunday - 2018 Oct. 21
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 86933
Published : 9/11/2015 19:19

شامی فوج کی دہشت گردوں کے خلاف نئی کارروائیاں، درجنوں دہشت گرد ہلاک

شام میں فوج اور عوامی رضاکار فورس کے تازہ مشترکہ آپریشن میں درجنوں دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔ شام کے مقامی ذرائع کی رپورٹ کے مطابق پیر کو دیر الزور میں شام کی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے دستوں نے داعش کے ایک بڑے حملے کو پسپا کرتے ہوئے درجنوں دہشت گردو ں کو ہلاک کر دیا۔ 
اس رپورٹ کے مطابق داعش کے افراد نے دیرالزور میں شام کی فضائیہ کے ایک اڈے پر حملہ کیا تھا لیکن شام کے فوجیوں اور عوامی رضاکاروں کی جوابی کارروائی میں انھیں بھاری جانی اور مالی نقصان اٹھانا پڑا جس کے بعد وہ پسپائی اختیار کرنے پر مجبور ہو گئے۔ 
اسی کے ساتھ المیادین نے بھی رپورٹ دی ہے کہ حلب کے جنوبی مضافات میں شام کی فوج نے ایک آپریشن میں ایک اہم شاہراہ، الوضیحی - المداجن روڈ کو تکفیری دہشت گردوں سے پوری طرح آزاد کرا لیا ہے۔ اس شاہراہ پر دو سال سے جبہت النصرہ اور احرارالشام نامی دہشت گرد گروہوں کا قبضہ تھا۔ 
شامی فوج کی اس کارروائی میں دو سو پچاس مربع کلومیٹر کا علاقہ دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرایا گیا ۔ اسی کے ساتھ بعض ذرائع ابلاغ نے عراق کی سرحد کے نزدیک شام کی فوج اور تکفیری دہشت گردوں کے درمیان شدید لڑائی کی رپورٹ دی ہے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Sunday - 2018 Oct. 21