Tuesday - 2018 Oct. 23
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 87023
Published : 10/11/2015 18:33

چین کی بحران شام کے سیاسی حل پر تاکید

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بحران شام کا سیاسی راہ حل تلاش کرنے کی کوششوں کی حمایت پر تاکید کی ہے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ہونگ لی نے پیر کو ایک پریس کانفرنس میں بحران شام کے حل کے لئے ویانا اجلاس کے نتائج کو مثبت قرار دیتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کے سلسلے میں ویانا اجلاس اہمیت کا حامل ہے-

ہونگ لی نے کہا کہ چین اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی بنیاد پر بین الاقوامی پابندیوں کی فہرست میں موجود دہشت گردوں کے خلاف جنگ کی بھرپور حمایت کرتا ہے- چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے شام کے بارے میں آئندہ ویانا اجلاس میں شرکت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس اجلاس میں چینی نمائندہ ایک بار پھر درپیش مسائل کے سیاسی راہ حل کی بھرپور کوشش کی ضرورت پر تاکید کرے گا-

ہونگ لی نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مختلف ممالک کے درمیان اتحاد و یکجہتی کی ضرورت پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ بیجنگ کا خیال ہے کہ ایسے عالم میں جب دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مرکزی کردار اقوام متحدہ کا ہو تو اس کا مقابلہ کرنے کے لئے کسی بھی طرح کے دہرے معیار کا استعمال روکا جانا چاہئے-

شام کے بحران کا سیاسی حل تلاش کرنے کے لئے تیس اکتوبر کو ویانا میں ایک اجلاس ہوا تھا جس میں علاقے اور دنیا کے با اثر ممالک نے شرکت کی تھی اس سلسلے میں اگلا اجلاس آئندہ دنوں میں ویانا میں ہوگا-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Oct. 23