Monday - 2018 Dec 10
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 87027
Published : 10/11/2015 18:57

شام میں حکومت کی تبدیلی کی کوششیں پورے خطے کے لیے خطرناک ثابت ہوں گی: روس

روس نے ایک بار پھر کہا ہے کہ شام میں حکومت کی تبدیلی کی کوششیں پورے خطے کے لیے خطرناک ثابت ہوں گی۔ روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریہ سخاروف نے منگل کے روز اپنے ایک بیان میں کہا کہ شام میں حکومت کی تبدیلی کی کوششیں نہ صرف اس ملک کے لیے خطرناک ہیں بلکہ اس کے نتیجے میں خطے میں خطرناک واقعات کا لامتناہی سلسلہ شروع ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بحران شام کو حل کرنے کا بہترین راستہ یہ ہے کہ صدر بشار اسد اور اس ملک کی موجودہ حکومت کے ساتھ تعاون کیا جائے۔
روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ شام میں صدر بشار اسد کی حکومت کو کمزور کرنے سے خطے میں داعش جیسے دہشت گرد گروہ کی پیشقدمی کا عمل تیز ہوجائے گا۔
شام کے صدر بشار اسد کے مخالفین کے لیے امریکہ سعودی عرب ، قطر اور ترکی کے علاوہ امریکہ کے علاقائی اتحادیوں کی مالی، اسلحہ جاتی اور لاجیسٹک حمایت کی وجہ سے، مختلف دہشت گرد گروہوں نے سن دو ہزار گیارہ سے شام اور عراق سمیت اس پورے خطے کو تختہ مشق بنا رکھا ہے اور اس دوران انہوں نے عام شہریوں کے خلاف ہولناک جرائم کا بھی ارتکاب کیا ہے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Dec 10