Wed - 2018 August 15
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 87044
Published : 10/11/2015 20:27

امریکہ میں نسل پرستی کے خلاف طلبہ کا مظاہرہ

امریکا کی ییل یونیورسٹی کے سیاہ فام طلبا بھی نسل پرستی کے خلاف میدان میں آگئے ہیں۔

امریکا کی میسوری یونیورسٹی میں نسل پرستی کےکے خلاف سیاہ فام طلبا کے مظاہروں اور ہڑتال کے بعد ییل یونیورسٹی کے سیاہ فام طلبا نے بھی اپنی یونیورسٹی میں نسل پرستی کے خلاف مظاہرہ کیا ہے۔

پریس ٹی وی کے مطابق امریکی ریاست کنکٹی کٹ کی ییل یونیورسٹی میں سیاہ فام طلبا کے ساتھ یونیورسٹی انتظامیہ اور عہدیداروں کے نسل پرستانہ رویئے کے خلاف منگل کو احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ اس رپورٹ کے مطابق ییل یونیورسٹی میں سیاہ فام طلبا کے ساتھ امتیازی سلوک کی متعدد رپورٹیں ملنے کے بعدطلبا نے یہ احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔

ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یونیورسٹی انتظامیہ نے ایک سیاہ فام طالب علم کو کھلی فضا میں منعقد ہونے والی ایک تقریب میں جانے سے روک دیا ۔

قابل ذکر ہے کہ سترہ سو ایک عیسوی میں قائم ہونے والی ییل یونیورسٹی امریکا کی قدیمی یونیورسٹیوں میں شمار ہوتی ہے ۔ یونیورسٹی کے سیاہ فام طلبا نے اپنے احتجاجی مظاہرے میں نسل پرستی روکنے اور ان لوگوں کے خلاف مناسب کارروائی کا مطالبہ کیا جو سیاہ فاموں اور دیگر نسلی اقلیتوں کے ساتھ امتیازی سلوک، ان کے ساتھ بدکلامی اور ان پر حملہ کرتے ہیں۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 August 15