Saturday - 2018 Dec 15
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 87090
Published : 11/11/2015 13:15

شمالی شام میں دہشت گردوں کے راکٹ حملے میں عام شہری جاں بحق

شمالی مشرقی شام کے شہر حلب میں میں دہشت گردوں کے حملے میں متعدد عام شہری جاں بحق اور زخمی ہوئے ہیں۔

دمشق میں سیکورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ منگل روز دہشت گردوں نے حلب کے علاقوں نیل اور سبیل پر راکٹوں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں کم سے کم پانچ عام شہری شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔سیکورٹی ذرائع کے مطابق شامی فوج کے ہاتھوں پے در پے شکستوں کے بعد دہشت گردوں نے شہری آبادیوں اور عام لوگوں کو نشانہ بنانا شروع کردیا ہے جس مقصد شامی فوج کو پشقدمی سے روکنا ہے۔

مذکورہ سیکورٹی ذریعے نے دہشت گردوں کے خلاف عوامی رضاکاروں اور فوج کے مشترکہ آپریشن کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ حما کے شمالی علاقے میں جاری کارروائی کے دوران درجنوں دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

شامی فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے بھی مغربی لاذقیہ میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے۔ شامی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے پیر کے روز مشرقی شہر دیر الزور کے قریب واقع ایک ائیر بیس پر داعش کے ایک بڑے حملے کو پسپا کردیا تھا۔ اس حملے میں داعش کو بھاری جانی اور مالی نقصان بھی اٹھانا پڑا تھا۔ دیر الزور کا ہوائی اڈہ مشرقی علاقے میں شامی فوج کا اہم ترین فوجی اڈہ شمار ہوتا ہے۔

امریکہ اور اس کے علاقائی اتحادیوں، سعودی ، ترکی اور قطر کے حمایت یافتہ دہشت گردوں نے شام میں سن دوہزار گیارہ سے بدامنی اور دہشت گردی کا بازار گرم کر رکھا ہے جس کا مقصد شام کے منتخب صدر بشار اسد کی حکومت کا تختہ الٹنا ہے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Saturday - 2018 Dec 15