Tuesday - 2018 June 19
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 87091
Published : 11/11/2015 13:20

پاکستان دہشت گردی کے خلاف مہم میں اپنی صداقت ثابت کرے: افغان صدر کا مطالبہ

افغانستا ن کے صدر اشرف غنی نے ایک بار پھر پاکستان سے دہشت گردی کے خلاف سنجیدگی کے ساتھ جدوجہد کا مطالبہ کیا ہے۔
کابل سے موصولہ رپورٹ کے مطابق افغانستان کے ایوان صدر کے میڈیا سیل نے ایک بیان جاری کر کے اعلان کیا ہے کہ صدراشرف غنی نے افغانستان اور پاکستان کے امور میں چین کے خصوصی ایلچی سے ملاقات میں امن و استحکام کو افغان عوام کی اہم ترین ضرورت قرار دیا اور کہا کہ افغانستان میں قیام امن کے دو پہلو ہیں، ایک پاکستان کے ساتھ صلح اور دوسرے طالبان کے ساتھ آشتی۔ 
اشرف غنی نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف مہم میں اپنی صداقت ثابت کرے اور ان دہشت گرد گروہوں کے خلاف کارروائی کرے جو افغان عوام کے خلاف دہشت گردانہ کارروائیاں انجام دیتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ دہشت گردی افغانستان ،پاکستان اور پورے علاقے کے لئے مشترکہ مسئلہ ہے اور اس سے نجات پانے کے لئے مشترکہ جدوجہد کی ضرورت ہے۔ 
افغانستان اور پاکستان کے لئے چین کے خصوصی ایلچی ڈنگ شی جون نے افغانستان کو چین کے اہم حلیفوں میں شمار کیا اور کہا کہ بیجنگ دہشت گردی کو ختم کرنے میں کابل کے ساتھ بھرپور تعاون کرے گا۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 June 19