Saturday - 2018 August 18
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 87092
Published : 11/11/2015 13:24

عراقی فوج کی کارروائیاں، سینکڑوں دہشت گرد ہلاک

داعش کے خلاف عراقی افواج کے آپریشن میں منگل کو بھی مختلف علاقوں سینکڑوں دہشت ہلاک ہو گئے۔

عراقی خبررساں ایجنسی کل العراق کے مطابق عراقی فوج کی الجزیرہ کمان نے اعلان کیا ہے کہ صوبہ الانبار میں داعش کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ عراقی فوج کے مطابق الانبار کے مغربی شہر الحدیثہ میں داعش کے پینسٹھ دہشت گرد مارے گئے ہیں۔ اس رپورٹ کے مطابق عراقی افواج کے اس آپریشن میں داعش کو بھاری مالی نقصان بھی پہنچا ہے۔

رپورٹو ں میں بتایا گیا ہے کہ حدیثہ کے مشرقی علاقوں میں عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے لوگوں کے گھروں کو داعش کی بچھائی ہوئی بارودی سرنگوں سے پاک کر دیا ہے۔ عراقی فوجیوں نے اسی طرح پانچ کار بموں کا پتہ لگا کے انہیں بھی ناکارہ بنا دیا ہے۔

دوسری طرف عراقی افواج کی سامرا، دجلہ اور بغداد ڈویژن نے بھی داعش کے مختلف خفیہ ٹھکانوں کا پتہ لگا کے انہیں تباہ کئے جانے اور درجنوں دہشت گردوں کی ہلاکت کی اطلاع دی ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق سامرا ڈویژن کے فوجیوں نے الجزیرہ نامی علاقے میں داعش کے ایک دہشت گرد کمانڈر کو اس کے دو نائبین کے ہمراہ ہلاک کر دیا ہے۔ آپریشن میں عراقی فوجیوں کو داعش کے اسلحے کی بھاری مقدار بطور مال غنیمت حاصل ہوئی۔ عراقی فوج اور عوامی رضاکار دستوں نے حمرین اور سبع البور نامی پہاڑی علاقوں میں بھی داعش کے خلاف آپریشن میں بہت سے دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔
اسی کے ساتھ عراقی فوج کی مشترکہ ہائی کمان کے سربراہ جنرل عثمان الغانمی نے اعلان کیا ہےکہ صوبہ الانبار کے مرکزی شہر الرمادی کی مکمل آزادی کا وقت نزدیک آ گیا ہے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Saturday - 2018 August 18