Wed - 2018 August 15
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 87097
Published : 11/11/2015 13:39

ایران اور ماسکو نے شام کی صورتحال کا جائزہ لیا

ایران اور روس کے نائب وزرائے خارجہ نے ماسکو میں شام کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق ایران اور روس کے نائب وزرائے خارجہ حسین امیر عبداللھیان اور میخائیل بوگدانف نے شام کی تازہ ترین صورتحال اور آئندہ ہفتے ویانا میں، شام کے بحران کے حل کا عمل جاری رہنے کے تعلق سے چند فریقی اجلاس کے انعقاد کے بارے میں ماسکو میں بات چیت کی اور علاقائی پالیسیوں کے بارے میں دوطرفہ تعاون جاری رہنے پر تاکید کی- 
اس ملاقات میں فریقین نے بین الاقوامی شراکت سے، شامی فریقوں کے درمیان مذاکرات کے ذریعے، شام کے بحران کے حل پر زور دیا- اس مذاکرات میں علاقے اور خاص طور پر شام میں امن و استحکام کے قیام کے لئے دونوں ملکوں کے درمیان تبادلۂ خیال جاری رہنے پر تاکید کی گئی- 
اسلامی جمہوریہ کے نائب وزیر خارجہ روس کے دورے کے بعد، بدھ کی صبح کو لبنان کے دارالحکومت بیروت پہنچے ہیں- حسین امیر عبداللھیان اپنے اس دورے میں لبنان کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری سمیت لبنان کے دیگر اعلی حکام کے ساتھ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقے بالخصوص شام کی صورتحال اور تہران و بیروت کے تعلقات کے بارے میں گفتگو کریں گے- 


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 August 15