Sunday - 2018 Oct. 21
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 87098
Published : 11/11/2015 13:41

بحران شام کے سیاسی حل کی کوشش کریں گے، امریکہ

امریکی وزارت خارجہ کی ویب سائٹ کے مطابق امریکا اور برطانیہ شام کے بارے میں آئندہ ہونے والے اجلاس میں پر امن راہ حل کے حصول کی کوشش کریں گے۔

امریکی وزارت خارجہ کی ویب سائٹ کے مطابق پیر کو امریکا اور برطانیہ کے وزرائے خارجہ نے اپنے مذاکرات سے پہلے پریس کانفرنس میں دعوی کیا کہ امریکا اور برطانیہ داعش کے خلاف جدوجہد میں شریک ہیں۔

اس پریس کانفرنس میں امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے دعوی کیا کہ لندن اور واشنگٹن، بقول ان کے شام میں بحران اور انسانی المیئے کی روک تھام میں تعاون کررہے ہیں ۔

برطانیہ کے وزیر خارجہ فلپ ہیمنڈ نے بھی اس پریس کانفرنس میں جو واشنگٹن میں مقامی وقت کے مطابق پیر کی شام انجام پائی ، بین الاقوامی مسائل میں لندن اور واشنگٹن کے قریبی تعاون کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ شام، عراق اور مشرق وسطی کے دیگر اہم مسائل میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کررہے ہیں۔

امریکی وزارت خارجہ کے مطابق شام کے بارے میں دوسرا ویانا اجلاس سنیچر چودہ نومبر کو منعقد ہوگا۔ اس اجلاس میں ایران سمیت سترہ ملکوں کے وزرائے خارجہ اور اقوام متحدہ نیز یورپی یونین کے نمائندے شرکت کریں گے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Sunday - 2018 Oct. 21