Tuesday - 2018 June 19
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 87134
Published : 11/11/2015 18:29

یمنی فوج کے جوابی حملے، متعدد سعودی فوجی ہلاک

یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے سعودی جارحیتوں کے جواب میں شدید لڑائی کے دوران بیس سعودی فوجیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔
یمن کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سبا کے مطابق یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے تعز کے علاقے المظفر کی وادی القاضی میں سعودی فوج کے ایک کمانڈ سینٹر پر حملہ کر کے بیس سعودی فوجیوں کو ہلاک کرنے کے علاوہ بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی بطور مال غنمیت ضبط کر لیا ہے۔ اس حملے میں درجنوں سعودی فوجی زخمی بھی ہوئے ہیں۔
ایک اور اطلاع کے مطابق یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے سرحدی علاقوں جیزان، عسیر اور نجران کے فوجی اڈوں پر حملہ کر کے سعودی فوجیوں کو فرار ہونے پر مجبور کر دیا ہے۔ ان حملوں میں سعودی فوجیوں کو بھاری جانی نقصان بھی اٹھانا پڑا ہے تاہم سعودی حکومت اندرونی ردعمل کے خوف سے مرنے والوں کے اعداد و شمار جاری کرنے سے گریز کر رہی ہے۔
یمنی فوج نے نجران کے علاقے میں سعودی فوجی چھاؤنی پر بھی بمباری کی ہے۔ جس میں دو سعودی فوجیوں کے مارے جانے کی خبر ہے۔ اسی دوران یمنی فوج نے صوبہ الحدید اور البیضا میں ایک کارروائی کے دوران دو خطرناک دہشت گردوں اور سعودی ایجنٹوں کو گرفتار کیا ہے۔ 
دوسری جانب سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے ایک بار پھر صوبہ حجہ کے علاقے مثلث عاھم پر کلسٹر بم برسائے ہیں جبکہ مشرقی مثلث کے علاقے پر تین بار بمباری کی ہے۔ سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے صوبہ اب کے شہر حبیش میں بھی رہائشی مکانات کو اپنے وحشیانہ حملوں کا نشانہ بنایا ہے جس کے نتیجے میں کم سے کم دو عام شہری شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 June 19