Sunday - 2018 June 24
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 87135
Published : 11/11/2015 18:35

ایٹمی شعبے خاص طور پریورینیم کی افزودگی کے میدان میں ایران کی توانائیاں ایران سے مغرب کی دشمنی میں شدت کا باعث: رہبر انقلاب اسلامی

رہبرانقلاب اسلامی نے ایٹمی شعبے خاص طور پریورینیم کی افزودگی کے میدان میں ایران کی توانائیوں کو ایران سے مغرب کی دشمنی میں شدت کا باعث قرار دیا ہے۔
ایران کی یونیورسٹیوں اوراعلی تعلیم کے مراکز کےسربراہوں ، علمی شخصیات اور اساتذہ کی ایک بڑی تعداد نے بدھ کو رہبرانقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سیدعلی خامنہ ای سے ملاقات کی-

رہبر انقلاب اسلامی نے اس ملاقات میں تیسری دنیا کے ملکوں کے لئے مغرب والوں کی استعماری منصوبہ بندی کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ ان کی منصوبہ بندی یہ تھی کہ یونیورسٹیوں میں مغربی سبک زندگی اور طرزتفکر کے مطابق ملکوں کے اعلی افسران اور ذمہ دارعہدیداروں کی تربیت کی جائے لیکن ایران میں یونیورسٹی طلبا کے ایرانی تشخص اور دینی و اسلامی افکار کی گہرائی اور گیرائی کے باعث انھیں اپنے اس منصوبے کے نفاذ میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

آپ نے استعمار اور ایٹم بم کو علم و دانش کے غلط راستے پر جانے کے تاریخی نتائج میں شمار کیا اور فرمایا کہ ہمیشہ اس بات کا خیال رکھنا چاہئے کہ علم و دانش اخلاقیات اور دینداری سے الگ نہ ہونے پائے۔

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے ایران میں ملک کے نوجوان سائنسدانوں کے ذریعے یورینیئم کی بیس فیصد افزودگی کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ تہران ری ایکٹر کا، جس کا مقصد نیوکلیئر میڈیسن کی تیاری ہے، ایندھن ختم ہو رہا تھا اور مغرب والوں نے ایندھن فراہم کرنے کے لئے ذلت آمیز شرائط پیش کیں تو ہمارے مومن اورنوجوان سائنسدانوں نے اپنی توانائیاں بروئے کارلائے اور انھوں نے رات دن محنت کر کے ملک کی بیس فیصد افزودہ یورینئیم کی ضرورت پوری کر دی۔

آپ نے فرمایا کہ ایران، یورینئم کی ننانوے فیصد تک افزددگی کا کام بہت آ‎سانی سے انجام دے سکتا ہے۔ رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ ایٹمی مسئلے میں مغرب والوں کی بوکھلاہٹ کی وجہ بھی یہی ہے حالانکہ اگر انھوں نے ہمیں بیس فیصد افزودہ یورینیئم دے دیا ہوتا تو ہم بیس فیصد افزودگی کا کام بھی انجام نہ دیتے۔

رہبر انقلاب اسلامی نے ایٹمی مذاکرات کے دوران مغربی ملکوں کی شرطوں کا ذکرکرتے ہوئے فرمایا کہ تمام تر دباؤ اور پابندیوں کے باوجود اسلامی جمہوریہ ایران ترقی و پیشرفت کے راستے پر پوری قوت کے ساتھ گامزن ہے- رہبرانقلاب اسلامی نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ امریکا نے سائنسی پیشرفت ایران کے مقابلے میں ایک سو چالیس سال پہلے شروع کی ہے، فرمایا کہ جس چیز نے پوری دنیا کو حیرت میں ڈال دیا ہے وہ ہماری تیز رفتار علمی اور سائنسی پیشرفت ہے چنانچہ عالمی اداروں کی جانب سے سرکاری طور پر اس بات کا اعلان کیا گیا ہے کہ ایران میں علمی و سائنسی ترقی کی رفتار دنیا کے مقابلے میں تیرہ گنا زیادہ ہے-

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا کہ آج یونیورسٹیاں اور یونیورسٹیوں کے طلبا سامراجی قوتوں کی سازشوں کی زد پر ہیں۔ آپ نے فرمایا کہ ہمارے دشمن یونیورسٹیوں میں انقلابی افکار و جذبات ، ان کی معین کردہ ممنوعہ حددود کے توڑے جانے اور انقلابی نعروں کے ساتھ علم و سائنس کا پرچم بلند ہونے سے وحشت زدہ ہیں اور اس کے مقابلے کی منصوبہ بندی پر بھاری رقوم خرچ کر رہے ہیں۔

آپ نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ موجودہ دور میں استعماری روشیں بد ل گئی ہیں، فرمایا کہ تسلط پسند طاقتیں اب یہ کوشش کر رہی ہیں کہ ملکوں کے ذہین اور فعال عناصر کے افکار کو اس طرح تبدیل کریں کہ وہ ان کے اہداف کے لئے کام کریں۔ 

رہبر انقلاب اسلامی نے عالمی سطح پر ایران کی عزت و وقار کا ذکرکرتے ہوئے فرمایا کہ احساس کمتری بہت ہی خطرناک چیز ہے جبکہ پوری دنیا اس بات کا اعتراف کرتی ہے کہ ایران ایک باعزت و مقتدر ملک ہے اور دشمن اس بات سے ناراض ہے کہ اس کو ایران کے اندر پیر رکھنے کا موقع نہیں مل رہا ہے -


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Sunday - 2018 June 24