Wed - 2018 Sep 19
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 87146
Published : 12/11/2015 13:3

یمن میں قطر کے فوجی کے مارے جانے کا اعتراف

حکومت قطر نے یمن میں اپنے ایک فوجی کے مارے جانے کا اعتراف کرلیا ہے۔

عرب ذرائع کے مطابق قطر کے وزیر خارجہ خالد بن عطیہ نے بدھ کے روز اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ سعودی کمان میں لڑنے والا ایک قطری فوجی یمن میں ہلاک ہوگیا ہے۔ انہوں نے ہلاک ہونے والے قطری فوجی کا نام اور اس کا عہدہ بتانے سے گریز کیا اور اس جانب بھی کوئی اشارہ نہیں کیا کہ مذکورہ فوجی کب اور کیسے مارا گیا۔

سعودی عرب اور اس کے اتحادی ممالک نے چھبیس مارچ سے یمن کو جارحیت کا نشانہ بنا رکھا ہے جس کا مقصد ریاض کے حمایت یافتہ سابق مفرور صدر منصور ہادی کو دوبارہ اقتدار میں لانا ہے۔

ستمبر کے مہینے میں یمن میں سعودی فوجی اتحاد کے ایک اڈے پر یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے حملے میں متحدہ عرب امارات کے باون، سعودی عرب کے دس اور بحرین کے پانچ فوجی ہلاک ہوگئے تھے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Sep 19