Monday - 2018 Dec 10
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 87147
Published : 12/11/2015 13:6

سعودی عرب یمن کے اسپتالوں پر بمباری کر رہا ہے، عالمی ریڈکراس

عالمی ریڈکراس نے یمن کے اسپتالوں پر سعودی فضائیہ کے حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

عالمی ریڈ کراس نے کہا ہے کہ اسے یمن میں صحت عامہ کے مراکز اور اسپتالوں پر سعودی عرب کے حملوں پر گہری تشویش ہے اور ہم اس کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ آئی آر سی کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اسپتالوں اور صحت کے دیگر مراکز پر حملے عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی شمار ہوتے ہیں۔ بیان کے مطابق سعودی جنگی طیارے یمن میں اسپتالوں اور صحت کے مراکز کو مسلسل نشانہ بنارہے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ سعودی فوج نے اتوار کے روز جنوبی یمن کے شہر تعز کے الثورہ اسپتال پر توپ خانے سے گولہ باری کی تھی۔ اکتوبر کے مہینے میں سعودی عرب کے قاتل طیاروں نے صوبہ صعدہ میں واقع حیادین نامی اسپتال پر بمباری کی تھی جس میں متعدد یمنی شہری شہید اور زخمی ہوگئے تھے۔

عالمی ریڈکراس سوسائٹی کے مطابق یمن پر جاری سعودی جارحیت کے آغاز سے اب تک سو سے زائد اسپتالوں اور کلینکوں کو بمباری کا نشانہ بنایا جاچکا ہے۔

گزشتہ ماہ یمن میں ڈاکٹر کی عالمی تنظیم ایم ایس ایف کے اسپتال پر بھی سعودی عرب نے بمباری کی جس کی اقوام متحدہ نے بھی شدید مذمت کی تھی -


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Dec 10