Saturday - 2018 June 23
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 87151
Published : 12/11/2015 13:15

صیہونیوں کے ہاتھوں ایک اور فلسطینی کی شہادت

غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں نے جارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک اور فلسطینی کو شہید کر دیا۔
العالم کی رپورٹ کے مطابق صیہونی فوجیوں نے جمعرات کی صبح سویرے شہر الخلیل کے ایک ہسپتال پر حملہ کرکے اٹھائیس سالہ ایک فلسطینی جوان کو فائرنگ کا نشانہ بنا کر شہید کر دیا۔
صیہونی فوجیوں نے شہید ہونے والے اس فلسطینی کے چچا زاد بھائی کو، جو کچھ عرصے قبل صیہونی فوجیوں کی فائرنگ میں زخمی اور اس ہسپتال میں زیر علاج تھا، اغوا کرلیا۔
صیہونی فوجیوں نے شہر الخلیل کے اس ہسپتال پر عربوں کے لباس میں حملہ کیا۔ اس فلسطینی کی شہادت کے بعد اکتوبر کے اوائل میں انتفاضۂ قدس شروع ہونے کے بعد سے اب تک شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد پچاسی ہوگئی ہے۔
اس سے قبل صیہونی فوجیوں نے رام اللہ کے قریب قلندیا کیمپ پر حملہ کرکے درجنوں فلسطینیوں کو زخمی کردیا تھا۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Saturday - 2018 June 23