Tuesday - 2018 Oct. 23
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 87153
Published : 12/11/2015 13:18

ایران نے اپنے تمام وعدوں پر عمل کیا ہے، یوکیا امانو

آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل یوکیا امانو نے کہا ہے کہ ایران نے روڈ میپ سے متعلق اپنے تمام وعدوں پر عمل کیا ہے اور ایٹمی توانائی کی بین الاقوامی ایجنسی، پی ایم ڈی کے بارے میں اپنی حتمی رپورٹ تیار کر رہی ہے۔ ایٹمی توانائی کی بین الاقوامی ایجنسی کے سربراہ نے بدھ کے روز عدم پھیلاؤ اجلاس سے اپنے خطاب میں تاکید کے ساتھ کہا کہ انھوں نے کبھی یہ نہیں کہا ہے کہ ایران کے پاس ایٹمی ہتھیار موجود ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ایران نے روڈ میپ سے متعلق اپنے تمام وعدوں پر عمل کیا ہے اور صرف پی ایم ڈی کے موضوع پر نشست باقی ہے جس کی رپورٹ تیار کی جا رہی ہے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Oct. 23