Tuesday - 2018 Oct. 23
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 87155
Published : 12/11/2015 13:23

پاکستان افغانستان کے ساتھ باہمی اعتماد کی بنیاد پر تعمیری روابط کا خواہاں: طارق فاطمی

خارجہ امور میں وزیراعظم پاکستان کے معاون خصوصی طارق فاطمی نے کہا کہ ان کا ملک افغانستان کے ساتھ باہمی اعتماد کی بنیاد پر تعمیری روابط چاہتا ہے۔

اسلام آباد سے ارنا نے پاکستانی وزارت خارجہ کے بیان کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ طارق فاطمی نے بدھ کو افغانستان اور پاکستان کے لئے امریکا کے عارضی خصوصی ایلچی لارل ملر کے ساتھ ملاقات میں کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف خطے میں بیرونی مداخلت سے پاک پرامن ہمسائیگی کی پالیسی پر یقین رکھتے ہیں اور اسی بنیاد پر اسلام آباد کابل کے ساتھ تعمیری روابط چاہتا ہے۔ 
انھوں نے کہا کہ افغانستان میں قیام امن، علاقے کے امن و استحکام کے لئے حیاتی اہمیت رکھتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان نے حکومت کابل اور طالبان کے درمیان امن مذاکرات شروع کرانے کے لئے بہت کوشش کی ہے۔ 
خارجہ امور میں پاکستان کے وزیراعظم کے معاون خصوصی نے کہا کہ ان کی حکومت سجھتی ہے کہ افغان حکومت اور طالبان کے امن مذاکرات، خود افغانوں کی قیادت میں انجام پانے چاہئیں۔

بتایا جاتا ہے کہ امریکا بظاہر افغان طالبان اور کابل کے درمیان امن مذاکرات چاہتا ہے اور اس کے لئے اس نے ایک طرح سے پاکستان پر دباؤ ڈال رکھا ہے۔ 
یہ ایسی حالت میں ہے کہ افغان طالبان نے اعلان کر رکھا ہے کہ جب تک بیرونی افواج افغانستان میں موجود ہیں امن مذاکرات بے معنی ہیں۔اسی کے ساتھ خود طالبان کے درمیان اختلافات اور کابل اسلام آباد کشیدگی میں شدت نے بھی کابل حکومت اور افغان طالبان کے درمیان امن مذاکرات کو کھٹائی میں ڈال دیا ہے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Oct. 23