Wed - 2018 August 15
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 87156
Published : 12/11/2015 13:24

عوام کے درد کو اپنا درد سمجھتا ہوں، افغان صدر

افغانستان کے صدر اشرف غنی نے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے تعلق سے عوام کے مطالبات پورے کرنے کا وعدہ کیا ہے۔

کابل سے موصولہ رپورٹ کے مطابق افغانستان کے صدر اشرف غنی نے بدھ کو ایوان صدر کے سامنے عوام کے مظاہروں کے بعد ایک ٹی وی پروگرام میں وعدہ کیا کہ وہ عوام کے مطالبات پورے کریں گے۔

افغان صدر اشرف غنی نے براہ راست نشر ہونے والے اس ٹی وی پروگرام میں کہا کہ وہ عوام کے درد کو اپنا درد سمجھتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ زابل میں رونما ہونے والے حالیہ ہولناک جرائم کے ذمہ داروں کو جب تک ‎سزا نہیں مل جاتی وہ سکون سے نہیں بیٹھیں گے۔

اشرف غنی نے کہا کہ وہ تاکید کے ساتھ کہتے ہیں کہ افغانستان میں امن وامان بحال کرنے کے لئے اپنی پوری توانائی اور تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔ انھوں نے کہا کہ ان مسلح افراد سے جو کسی بھی نام سے ملک میں سرگرم ہیں اور بے گناہوں کا خون بہاتے ہیں، اپنے شہریوں کے خون کا بدلہ لینے کے لئے کسی بھی اقدام سے دریغ نہیں کریں گے۔

افغانستان کے صدر نے ایک بار پھر تاکید کے ساتھ کہا کہ حکومت عوام کے مطالبات پورے کرنے کی پابند ہے۔ اور تندہی کے ساتھ کام کرے گی۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 August 15