Tuesday - 2018 June 19
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 87159
Published : 12/11/2015 13:30

صیہونی حکومت کے جرائم پر عالمی برادری کے سخت ردعمل کی ضرورت

اقوام متحدہ میں ایران کے نائب مستقل مندوب نے مقبوضہ فلسطین کے مختلف علاقوں میں صیہونی حکومت کے جاری جرائم پر عالمی برادری کے سخت ردعمل کی ضرورت پر تاکید کی ہے۔

اقوام متحدہ میں ایران کے نائب مستقل مندوب غلام حسین دہقانی نے اقوام متحدہ کی سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں ناوابستہ تحریک کی نمائندگی کرتے ہوئے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں صیہونی حکومت کے جرائم کا ذکر کیا اور عالمی برادری کے سخت ردعمل کا مطالبہ کیا۔

انھوں نے صیہونی حکومت کی جانب سے اقوام متحدہ کے ساتھ عدم تعاون اور اس غاصب حکومت کے ہاتھوں فلسطینیوں اور اسی طرح شام کے جولان کے علاقے میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری کی جانب سے صیہونی حکومت کے جرائم کا مقابلہ کئے جانے کی ضرورت پر تاکید کی۔

غلام حسین دہقانی نے کہا کہ فلسطینی علاقوں میں صیہونی آبادکاری، فلسطینیوں اور صیہونیوں کے درمیان جھڑپوں کا باعث بنی ہوئی ہے جبکہ یہ غاصب حکومت، بدستور فلسطینیوں کے حقوق پامال کر رہی ہے۔ انھوں نے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرنے پر صیہونی حکام کو خبردار کرتے ہوئے ناوابستہ تحریک کی جانب سے فلسطینیوں کے حقوق اور ایک آزاد فلسطینی مملکت کے قیام سے متعلق بھرپور حمایت کا اعلان کیا۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 June 19