Saturday - 2018 June 23
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 87161
Published : 12/11/2015 17:48

امریکی پولیس اہلکاروں کا کم تنخواہ کے خلاف مظاہرہ

سیکڑوں امریکی پولیس اہلکاروں نے اپنی کم تنخواہ کے خلاف مظاہرہ کیا ہے۔

پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سیکڑوں امریکی پولیس اہلکاروں نے بدھ کی رات نیویارک میں اپنی کم تنخواہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ رپورٹ کے مطابق نیویارک کے میئر کی رہائش گاہ کے سامنے ہونے والے اس مظاہرے میں پولیس اہلکاروں نے اپنی کم تنخواہ اور نیویارک پولیس میں روا رکھی جانے والی ناانصافی کے خلاف نعرے لگائے۔ 

قابل ذکر ہے کہ نیویارک کی پولیس گزشتہ چھے سال سے بغیر کسی تحریری معاہدے کے کام کر رہی ہے اور اب معاہدے کا جو مسودہ ان کو پیش کیا گیا ہے اس میں پولیس اہلکاروں کی تنخواہ میں دو سال کے لئے ایک فی صد کا اضافہ مد نظر رکھا گیا ہے۔

معاہدے کا یہ مسودہ نیویارک شہر کے حکام اور اس شہر کی پولیس یونین کے درمیان مذاکرات معطل ہو جانے کے بعد پیش کیا گیا ہے۔ نیویارک کی پولیس اپنے محکمے کے افراد کی تنخواہوں میں دو ہزار اٹھارہ تک پندرہ فی صد اضافے کا مطلبہ کر رہی ہے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Saturday - 2018 June 23