Sunday - 2018 Oct. 21
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 87163
Published : 12/11/2015 17:51

شام کی جانب سے امریکی فوجی شام بھیجنے کے امریکی فیصلے کی مذمت

شام کے نائب وزیر خارجہ فیصل مقداد نے امریکی فوجی شام بھیجنے کے امریکی فیصلے کی مذمت کی ہے۔ شام کے نائب وزیر خارجہ فیصل مقداد نے چین کے سی سی ٹی وی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے امریکی فوجیوں کو شام بھیجنے کے امریکی فیصلے کی مذمت کی اور کہا کہ دنیا کے کسی بھی ملک کے لئے اس ملک کی مفاہمت یا منظوری کے بغیر فوجی بھیجنا بین الاقوامی قوانین، اقوام متحدہ کے منشور اور اس ملک کے اقتدار اعلی کے خلاف اقدام ہے۔ 
قابل ذکر ہے کہ امریکا نے شامی حکومت کے مسلح مخالفین کی مدد کے لئے اپنے پچاس مخصوص فوجی شام بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ فیصل مقداد نے اپنے انٹرویو میں آئندہ ویانا اجلاس کے شرکا سے مطالبہ کیا کہ وہ اجلاس کے ایجنڈے میں دہشت گردی سے مقابلہ اور شامی عوام کی خواہشات اور امنگوں کی تکمیل کو بحران شام کے حل کے لئے ضروری موضوعات کے طور پر شامل کریں۔ 
انہوں نے کہا کہ جو بحران شام کے پرامن حل کے خواہاں ہیں وہ دہشت گرد گروہوں کی مدد و حمایت بند کر کے دہشت گردی کا مقابلہ کریں نیز شامی عوام کو اپنے مسائل خود حل کرنے کا موقع دیں۔ 
بحران شام کے حل کے سلسلے میں ویانا مذاکرات کا دوسرا دور آئندہ ہفتے منعقد ہو گا لیکن ان مذاکرات کے شرکا کے درمیان دہشت گردی کی تعریف اور بشار اسد کی پوزیشن کے بارے میں ابھی بھی اختلاف نظر پایا جاتا ہے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Sunday - 2018 Oct. 21