Tuesday - 2018 Oct. 23
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 87164
Published : 12/11/2015 17:53

دہشت گردوں کے خلاف شامی فوج کی فتوحات کا سلسلہ جاری

شام کی فوج نے دہشت گردوں کے خلاف اپنی فتوحات کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے ملک کے مختلف علاقوں میں مزید کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ شامی فوج کی تازہ ترین کامیابیوں کا عالمی ذرائع ابلاغ میں بھی وسیع انعکاس ہو رہا ہے۔

شامی فو ج کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ شامی فوج ملک کے سبھی علاقوں میں جہاں دہشت گردوں نے اپنے اڈے بنا لئے ہیں، اپنی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے اور شاندار کامیابی بھی حاصل کر رہی ہے۔

شامی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ فوج نے ریف دمشق کے علاقے میں دہشت گردوں پر کاری ضرب لگائی ہے اور غوطہ شرقی میں زبردست پیشقدمی کی ہے۔

دوسری جانب درعا کے بھی مضافات میں شامی فوج نے دہشت گردوں کے ایک حملے کو بری طرح ناکام بناتے ہوئے حملے میں شریک سبھی دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے جبکہ حمص کے شمال اور مشرق میں بھی دہشت گرد گروہوں داعش اور جبہتہ النصرہ کے ٹھکانوں پرحملے کر کے دسیوں دہشت گـردوں کو موت کے گھاٹ اتاردیا ہے اور بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود بھی ضبط کر لیا ہے۔

حماہ، حلب اور لاذقیہ کے علاقوں سے بھی خبر ہے کہ شامی فوج نے ان مقامات پر دہشت گردوں کو بھاری جانی اور مالی نقصان پہنچایا ہے حلب کے علاقے میں شامی فوج اورعوامی رضاکار فورس نے دو سو پچیس کلومیٹر تک پیشقدمی کی ہے۔ 
شامی فوج کی شاندار کامیابیوں اور فتوحات کے دوران شام کے وزیردفاع نےحماہ اورلاذقیہ میں فوجیوں سے ملاقات کی ہے۔ شام کے وزیردفاع فہد جاسم الفریج نے حماہ اور لاذقیہ میں فوجی جوانوں اور کمانڈروں سے ملاقات کے دوران کہا کی فوج کی ثابت قدمی اور بہادری ملک کو دہشت گردوں کے وجود سے پاک کرنے اور جنگ میں کامیابی کی سب سے بڑی ضمانت ہے۔
شامی فوج کے ہاتھوں ذلت آمیز شکست کے بعد جبہۃ النصرہ کے سرکردہ کمانڈرعبداللہ المحسینی نے، جس کا تعلق سعودی عرب سے ہے، سوشل میڈیا کے اپنے ذاتی پیج پر لکھا ہے کہ ہمیں حلب میں مزید افراد کی ضرورت ہے۔ اس نے لکھا ہے کہ حلب کے شمال میں شامی فوج تیزی کے ساتھ پیشقدمی کررہی ہے۔

اس درمیان شام کے مفتی احمد بدرالدین حسون نے شام کے ٹیلی ویژن چینل پراپنی گفتگو کے دوران حلب میں کویریس ایئر بیس کا محاصرہ توڑنے کی شامی فوج کی کامیابی پرمبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کے مقابلے میں یہ شاندار کامیابی دنیا کے لئے شامی عوام، فوج اورحکومت کے باہمی اتحاد کا پیغام ہے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Oct. 23