Monday - 2018 Dec 17
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 87169
Published : 12/11/2015 18:2

عراقی شہر سنجار کی آزادی کا آپریشن، کرد پیشمرگہ کو اہم کامیابی مل گئی

عراق میں کرد پیشمرگہ ملیشیا نے دہشت گردوں کے قبضے سے سنجار شہر کو آزاد کرانے کی کارروائیوں کے دوران اہم کامیابی حاصل کی ہے۔ عراقی کردستان کی مقامی انتظامیہ کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ تقریبا ساڑھے سات ہزار پیشمرگہ فوجی تین طرف سے سنجار شہر کے قریب پہنچ رہے ہیں۔ خبروں میں کہا گیا ہے کہ کرد پیشمرگہ ملیشیا شام اورعراق کے شہر موصل کے درمیان دہشت گردوں کے مواصلاتی اور رسد رسانی کے راستوں کو منقطع کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
دہشت گردوں نے گذشتہ برس اس راستے پر قبضہ کر لیا تھا۔ کردستان کی مقامی انتظامیہ کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ پیشمرگہ ملیشیا سنجار شہر کے باشندوں کے لئے ایک محفوظ علاقہ قائم کرنے میں بھی مصروف ہے۔
دوسری طرف اطلاعات ہیں کہ دہشت گرد عناصر پیشمرگہ ملیشیا کی پیشقدمی کے خوف سے بھاری ہتھیاروں کا استعمال کر رہے ہیں۔ سنجار شہر موصل کے مغرب میں واقع ہے جس پر دہشت گردوں نے گذشتہ برس ستمبر میں قبضہ کر لیا تھا۔ جس کے نتیجے میں چار لاکھ افراد اس علاقے سے محفوظ مقامات کی سمت فرار ہونے پر مجبور ہوئے تھے۔ دہشت گردوں نے سنجار کے بہت سے لوگوں کو اغوا کر کے قتل کر دیا ہے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Dec 17