Wed - 2018 Dec 19
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 87178
Published : 13/11/2015 18:12

روسی صدر کی جانب سے ملک کی مسلح افواج کی تقویت کی ضرورت پر زور

روس کے صدر نے ملک کی مسلح افواج کی تقویت کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
ارنا کے مطابق روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے ملک کی دفاعی صنعت کے عہدیداروں سے ملاقات میں کہا ہے کہ روس اسلحے کی دوڑ کا خواہشمند نہیں ہے لیکن گزشتہ برسوں کے دوران فوجی بجٹ کم ہونے کی وجہ سے جو کمیاں رہ گئی ہیں ان کو دور کرنا ضروری ہے۔ 
انھوں نے کہا کہ انیس سو نوے اور اسی طرح دو ہزار کے عشرے میں فوجی اور دفاعی صنعت کی مناسب مالی حمایت نہ ہونے کے سبب دفاعی صنعت میں ہم پیچھے رہ گئے جس کی تلافی ضروری ہے۔ 
قابل ذکر ہے کہ روسی قیادت کی جانب سے فوج اور دفاعی صنعت کی تقویت پر تاکید میں امریکی فوج کے سربراہ مارک ملی کے اس بیان کے بعد شدت آئی ہے جس میں انھوں نے روس کو جنگ پسند، جارح اور امریکا کے لئے خطرہ قرار دیا تھا۔ روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے کہا ہے کہ روس امریکا کے میزائل پروگرام کے مقابلے کے لئے اپنی ایٹمی توانائیوں اور اینٹی میزائل سسٹم کی تقویت بھی کرے گا۔ 
روس کے صدر نے ایک اور بیان میں کہا ہے کہ روسی فوج کی توانائی اور صلاحیت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ انھوں نے کہا کہ روسی افواج نے شام میں داعش کے خلاف اپنی بروقت اور موثر کارروائیوں سے ثابت کر دیا ہے کہ روسی فوج کی توانائیوں میں اضافہ ہوا ہے۔
انھوں نے کہا کہ روس شام کی قانونی حکومت کی درخواست پر دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کر رہا ہے۔ انھوں نے اس بیان میں ایک بار پھر تاکید کے ساتھ کہا کہ شام میں دہشت گردوں کے خلاف زمینی فوجی کارروائی شروع کرنے کا روس کا کوئی پروگرام نہیں ہے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Dec 19