Wed - 2018 Dec 19
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 87183
Published : 13/11/2015 18:28

یمن: سیکورٹی اہلکاروں کی کامیاب کارروائی، ایک دہشت گرد گروہ کے سبھی افراد گرفتار

یمن کی سیکورٹی اہلکاروں نے ایک دہشت گرد گروہ کے سبھی افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔
ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق یمن کی سیکورٹی فورس کے ایک اعلی عہدیدار نے بتایا ہے کہ جمعرات کو دارالحکومت صنعا میں ایک آپریشن میں ایک انتہا پسند دہشت گرد گروہ کے افراد گرفتار کر لئے گئے۔ یمن کے اس سیکورٹی عہدیدار نے بتایا ہے کہ یہ گروہ اہم سیاسی، فوجی اور صحافتی شخصیات کے قتل میں ملوث رہا ہے ۔ 
یمنی افواج نے اس گروہ کے خفیہ ٹھکانے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، دھماکہ خیز مواد، تیار بم اور جعلی شناختی کارڈ برآمد کئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ اس گروہ کا سرغنہ یاسر مخارش سیکورٹی اہلکاروں سے مقابلے میں مارا گیا۔ یمن کے سیکورٹی ادارے کے مطابق دو ہزار پندرہ کے اوائل میں صنعا کے تحریر اسکوائر پر بم کا دھماکہ بھی اسی گروہ نے کیا تھا جس میں درجنوں افراد جاں بحق اور زخمی ہو گئے تھے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Dec 19