Wed - 2018 Oct. 24
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 87186
Published : 13/11/2015 18:41

یمن کے خلاف سعودی اتحاد کے وحشیانہ حملے جاری

سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے جمعرات کو یمن کے مختلف سرحدی شہروں پر متعدد بار بمباری کی ہے- یمن کی سرکاری نیوز ایجنسی سبا کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے جارح طیاروں نے جمعرات کو شمالی یمن کے صوبوں حجہ اور صعدہ کے مختلف علاقوں پر متعدد بار بمباری کی جس کے نتیجے میں عام شہریوں کو بھاری جانی اور مالی نقصان پہنچا ہے-
الموتمر نٹ ویب سائٹ نے بھی لکھا ہے کہ سعودی عرب کی جارح افواج نے آج شمالی یمن کے صوبہ صعدہ کے مختلف شہروں پر دسیوں مارٹر گولے داغے ہیں کہ جس کے باعث رہائشی علاقوں کو کافی نقصان پہنچا ہے-
واضح رہے سعودی عرب، امارات اور بحرین نے چھبیس مارچ سے سابق اور مفرور صدرعبدربہ منصورہادی کو دوبارہ اقتدار میں واپس لانے کے لئے دیگر عرب ملکوں کے ساتھ اتحاد کرکے یمن پر تباہ کن حملے شروع کئے اور ان حملوں میں اس غریب عرب ملک کی بنیادی تنصیبات کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔ ان وحشیانہ حملوں میں اب تک تقریبا بائیس ہزار افراد شہید اورزخمی ہوئے ہیں-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Oct. 24