Monday - 2018 Dec 10
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 87188
Published : 13/11/2015 18:47

ایران کی جانب سے لبنان میں دہشت گردانہ حملے کی مذمت

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ نے، جنوبی بیروت کے ضاحیہ علاقے میں خودکش دھماکوں کی مذمت کی ہے- ہمارے نامہ نگار کی رپورٹ کےمطابق ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان صادق حسین جابری انصاری نے جمعرات کی رات کو لبنان کے دارالحکومت بیروت میں ہونے والے خودکش بم دھماکوں کی مذمت کرتے ہوئے اس میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین اور لبنانی قوم اور حکومت کو تعزیت پیش کی ہے- 
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ لبنان کی قوم، مزاحمت اور فوج کے درمیان اتحاد و یکجہتی، اور دہشت گردی سے مقابلے کے لئے عالمی برادری کا پختہ عزم و ارادہ ہی، انتہا پسندوں اور دہشت گردوں کے خلاف موثر کارروائی کے لئے حالات سازگار بنا سکتا ہے- 
دوسری جانب لبنان کے دارالحکومت بیروت میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارتخانے نے بھی ایک بیان میں اس دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کے اقدامات، اسرائیل اور دہشت گردوں کے مفادات پورے کرنے کے لئے انجام پا رہے ہیں- اس بیان میں کہا گیا ہے کہ ان دہشت گردانہ حملوں میں لبنان کے عام شہریوں خاص طورپر عورتوں اور بچوں کو نشانہ بنایا گیا ہے اور ان حملوں سے ایک بار پھر دہشت گردوں کی وحشیانہ اور غیرانسانی ماہیت سب پر عیاں ہوگئی ہے- 
موصولہ رپورٹوں کے مطابق جمعرات کی رات کو جنوبی بیروت میں شیعہ آبادی والے علاقے ضاحیہ میں دو خودکش دھماکے ہوئے جس کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد تینتالیس ہوگئی ہے جبکہ دو سو سے زائد زخمی ہوئے ہیں- شدت پسند تنظیم داعش نے ان خودکش دھماکوں کی ذمہ داری قبول کرلی ہے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Dec 10